ٹرمپ سے کیسے نمٹا جائے! فرانسیسی صدر 0

ٹرمپ سے کیسے نمٹا جائے! فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی رہنماؤں کے لیے ایک “ہنگامی اجلاس” طلب کر لیا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
فوکس نیوز نے پولیٹیکو کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسلاو سیکورسکی نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران اس اجلاس کا حوالہ دیا۔ یورپی یونین کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی کہ یہ اجلاس پیر کے روز پیرس میں منعقد ہوگا۔ سیکورسکی نے کہا “میں بہت خوش ہوں کہ صدر میکرون نے ہمارے رہنماؤں کو پیرس میں اکٹھا کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ٹرمپ کے اقدامات کے اثرات پر انتہائی سنجیدہ انداز میں بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ٹرمپ سے کیسے نمٹا جائے! فرانسیسی صدر“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں