پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک سال میں 8 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں، سال 2024 میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبر دوسرا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر پاکستانیوں کی 47 ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، دبئی چیمبر آف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 16 ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔پانچ ہزارتین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہوئیں، 2600 سے زائد برطانوی شہریوں نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔
1718 کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئیں، متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال 1314 کمپنیاں ترک شہریوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔
