بنگلہ دیش میں گزشتہ سال حکومت کے خاتمے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے طلبہ نے ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ متوقع انتخابات سے قبل ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ نئی جماعت گناتنترک چھاترا سنگساد (جمہوری طلبہ کونسل) ان طلبہ رہنماؤں پر مشتمل ہے جو طلبہ کی بااثر تنظیم (ایس اے ڈی) کے سرکردہ اراکین رہے ہیں۔ اسی تنظیم نے ملک گیر احتجاج کی قیادت کی تھی، جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔
