امریکی تعلیمی فاونڈیشن نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کےلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) نے ایک اہم اعلان میں تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستان کےلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (Global UGRAD) کو بند کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں فاو¿نڈیشن کا کہنا ہے کہ اسے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ اب یہ پروگرام مزید جاری نہیں رہے گا۔فاونڈیشن کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ ان ہزاروں طلباءکےلئے مایوسی کا باعث بن سکتا ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔
