سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق بھارتی کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے، ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لئے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکہ کرتا ہے۔
سابق کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل پاورہے ، نہ ڈرونز ، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔
جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں ، یک طرفہ نہیں، پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا۔
