وہ ملک میدان میں آگیا جو ثالثی کا ماہر سمجھا جاتا ہے 0

وہ ملک میدان میں آگیا جو ثالثی کا ماہر سمجھا جاتا ہے

ڈیلی پرل ویو: قطری وزیرِاعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے آج بھارت اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رابطہ کیا۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے ان کے حوالے سے بیانات جاری کیے گئے جو تقریباً ایک جیسے تھے۔ آل ثانی نے موجودہ صورتحال پر قطر کی “گہری تشویش” کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ قطر “خطے اور عالمی سطح پر تمام ایسی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو مذاکرات اور پُرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں