چین نے کس طرح پاکستان کی بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں مدد کی؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ 0

چین نے کس طرح پاکستان کی بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں مدد کی؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ

ڈیلی پرل ویو: کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے ہیں اور اب اس سلسلے میں برطانوی میڈیا بھی میدان میں آگیا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق مغربی ساختہ رافیل کو مار گرانے میں چینی طیاروں کی بظاہر شمولیت نے دفاعی حلقوں میں دھوم مچا دی تھی،صبح چار بجے جنگی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی میدان میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر نے مبینہ طور پر راولپنڈی سے فوری کال کی جس کے بعد جو کچھ ہوا وہ صرف ایک فضائی تصادم نہیں تھا ، یہ ایک ایسا انکشاف تھا جس نے ہندوستان کے فضائی تسلط کے افسانے کو توڑ دیا۔
ہندوستانی فضائیہ کئی دنوں سے جمع ہو رہی تھی، تقریباً 180 طیارے مغربی محاذ پر تھے جس کا مقصد بالاکوٹ کو دہرانا، پاکستانی دفاع کو توڑنا، اور سٹریٹجک بالادستی کی تصویر کو بحال کرنا تھا لیکن موسم ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

وہ 300 کلومیٹر دور کیوں رہے؟

ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کی حدود کوکراس نہیں کیا، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس سے آگے کیا ہوگا۔۔۔چینی جے 10 سی ، PL-15 میزائل، 300 کلومیٹر سے زیادہ رینج کے ساتھ تیار تھے ، جو کچھ بھارت نے دیکھا وہ صرف پاکستانی پائلٹ نہیں تھے بلکہ یہ اسکردو سے پسنی تک پھیلا ہوا چین کا مکمل فضائی جنگ کا نظریہ تھا جسے رافیل نے کبھی آتے ہوئے نہیں دیکھا اور ایک رافیل جس کی قیمت $250 ملین ڈالر سے زیادہ تھی،مبینہ طور پر درمیانی فضا میں مار گرایا گیا،پیکٹرا ای ڈبلیو سسٹم جو اس کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا، مغلوب ہوگیا۔
یہ ڈاگ فائٹ نہیں بلکہ گھات لگا کر حملہ تھا

پاکستانی فضائیہ نے، چین ،سیٹلائٹس اور AWACS کی مدد سے ایک سینسر فیوژن کو ختم کیا، رافیل جس نے ہدف کو لاک کیا اور نہ ہی اپنے مخالف کو دیکھ سکا، میزائل کا نشانہ بنا اور ختم ہوگیا۔بھارت بھی جانتا تھا کہ اگر ایک رافیل گرسکتا ہے تو پھر پانچ بھی گرسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پورا فلیٹ ہی گراؤنڈ کردیا گیا اور یہی وجہ تھی کہ وہ سرحد سے 300 کلومیٹر دور رہے اور اس کی وجہ حوصلے کی کمی نہیں بلکہ یقین کی کمی تھی ۔

سٹریٹجک شرمندگی

مضمرات بہت زیادہ ہیں لیکن ہندوستان کا وقار سمجھے جانیوالے رافیل کو پاکستانی طیارے سے فائر ہونےو الے چینی میزائل نے مار گرایا، ، یہ صرف ایک حکمت عملی کی ناکامی نہیں بلکہ ایک جغرافیائی سیاسی پیغام ہے۔یہاں تک کہ بلومبرگ نے اسے لکھا کہ” یہ چین اور پاکستان کا مربوط جنگ کا ایک لائیو مظاہرہ ہے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں