ڈیلی پرل ویو.سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: “میں نے بے شمار انسانوں اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔”
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ فرانچسکا البانیزے اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطین کے لئے خصوصی رپورٹیئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہوں نے ماضی میں بھی اسرائیلی مظالم پر آواز بلند کی ہے۔

”اسرائلی حملوں میں فلسطینی بچوں کے زندہ جلنے کے مناظر،“ ایک تبصرہ