چین کا کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی کا فیصلہ 0

چین کا کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی کا فیصلہ

ڈیلی پرل ویو.چین نے کرپٹو کرنسی کے خلاف اپنی مہم کو نئی شدت دے دی ہے اور اب پہلی بار اس کی ملکیت کو بھی غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ چین طویل عرصے سے کرپٹو کرنسی کی مخالفت کرتا رہا ہے، حالانکہ رپورٹس کے مطابق چین دنیا میں سب سے زیادہ بٹ کوائن رکھنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس تقریباً ایک لاکھ 94 ہزار بٹ کوائن موجود ہیں۔

ویب سائٹ ٹیک لوئے کے مطابق 2013 سے چین نے کرپٹو کے خلاف اقدامات کا آغاز کیا، 2017 میں آئی سی اوز اور مقامی ایکسچینجز پر پابندی لگائی، 2019 میں کرپٹو سروسز پر مزید سختیاں آئیں، اور 2021 میں کرپٹو مائننگ پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود انفرادی طور پر کرپٹو رکھنے کی اجازت تھی، جو اب ختم کر دی گئی ہے۔حکومت نے ڈیجیٹل یوان کے فروغ کے لیے راہ ہموار کرتے ہوئے دیگر تمام ڈیجیٹل کرنسیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ اب ملک میں بٹ کوائن یا کسی بھی کرپٹو کرنسی کی ملکیت قابل سزا جرم بن چکی ہے۔ یہ فیصلہ مالیاتی خودمختاری، سرمائے کے انخلا کو روکنے اور سرکاری ڈیجیٹل کرنسی کو واحد قانونی کرنسی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں