ڈیلی پرل ویو.اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تیل کے اشاریے ہیں، بالترتیب 4.4 فیصد اور 4.3 فیصد بڑھ گئے۔ منگل کو برینٹ کی قیمت 76.45 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 74.84 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی۔بدھ کی علی الصبح دونوں اشاریوں میں مزید 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔