0

مودی کا جنگی جنون ،کتنے ہزار کروڑ کے جنگی سازو سامان کی خریداری کی منظوری دیدی ۔۔۔؟

ڈیلی پرل ویو.بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے ،اس کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ جنگی سازوسامان کی خریداری کیلیے ہزار وں کروڑ کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سےرپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی مجموعی طور پر مالیت 67ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر پر مبنی ڈرائیور نائٹ سائٹ کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ بھارتی بحریہ کے لیے خود مختار سطحی جہاز، براہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچر کی بھی منظوری دی گئی ہے اسی طرح بھارتی فضائیہ کے لیے ماونٹین ریڈار کی خریداری اور اسپائڈر ہتھیار کے نظام کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں