ڈیلی پرل ویو.سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش اسکیم کے لیے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔
پہلی پائیدار رہائش کے لیے ایک مرتبہ 8 لاکھ سعودی ریال (تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔دوسری قابلِ تجدید رہائش کے لیے سالانہ ایک لاکھ ریال (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی گئی ہے۔