سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، عازمینِ حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط 14 فروری تک لازمی جمع کروائیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عازمینِ حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں، تیسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔
عازمینِ حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔