وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کا کہناتھا کہ سکالرشپ کا دائرہ سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ایئر طلبہ تک وسیع کردیا،سکالر شپ کیلئے سیکنڈسے آٹھویں سمسٹر تک طلبہ اپلائی کر سکیں گے،دوسرے مرحلے میں طلبہ کیلئے ویب پورٹل اوپن کر دیا گیاہے۔