ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراءمیں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد نے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرلئے جبکہ 5 ماہ میں 4160 آن لائن مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی جبکہ 3720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔
ڈی آئی جی اقبال دارا نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
