معروف اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار والدین اور لڑکیوں کے مزاج کوٹھہرادیا 0

معروف اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار والدین اور لڑکیوں کے مزاج کوٹھہرادیا

معروف اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار والدین اور لڑکیوں کے مزاج کوٹھہرادیا۔
حال ہی میں بہروز سبزواری نے اہلیہ صفینہ بہروز کے ساتھ ’سماء‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ صفینہ میری خوش قسمتی کا راز ہیں، ان سے شادی کے بعد بہت کامیابی حاصل کی۔اداکار کی اہلیہ کے مطابق شادی کے اتنے سال گزر جانے کے بعد محبت، کیئر اور عزت تینوں چیزوں میں بےحد اضافہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ محبت میں زیادہ کرتی ہوں اور خیال شوہر زیادہ رکھتے ہیں۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ والدین کی محبت کا کوئی ثانی نہیں، اولاد کی محبت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم میاں بیوی کے قرب کی کوئی مثال نہیں۔بہروز سبزواری نے کہا کہ جو ساتھ میاں اور بیوی ایک دوسرے کا دیتے ہیں ویسا ساتھ کوئی اور نہیں دے دسکتا۔صفینہ بہروز کا کہنا تھا کہ شادی کو کامیاب بنانے میں عورت زیادہ قربانیاں دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں