الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب حکومت کو قانون سازی فوری مکمل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اوراسپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں۔