صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 2روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان 0

صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 2روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 2روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہو گی ، سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں