0

پاکستان نے بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت آڈیو ، ویڈیو پیش کردیئے

ڈیلی پرل ویو: پاکستان نے بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت(آڈیو ، ویڈیو) پیش کردیئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہاہے،بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔بھارت شہریوں اور فوج پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کر رہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیےگئے، سات دن ہو گئے ہیں اور وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں