قومی اسمبلی میں انڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور 0

قومی اسمبلی میں انڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی سب نے مذمت کی ہے، وہاں سے بھارت کی الزام تراشی مناسب نہیں ہے، پاکستان نے غیر جانبدارانہ انکوائری کی پیشکش کی ہے اور سینیٹ اور قومی اسمبلی اس معاملے پر ایک ہے۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان تمام شکلوں میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، معصوم شہریوں کا قتل پاکستان کے اصولوں کےمنافی ہے، ایوان پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی بے بنیاد کوششوں کو مسترد کرتا ہے اور ایوان بھارتی حکومت کی منظم اور بدنیتی پر مبنی مہم کی مذمت کرتا ہے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیرقانونی عمل ہے اور ایوان یک طرفہ بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو واضح طور پر ایک جنگی عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں