فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، بلاول بھٹو زرداری 0

فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، بلاول بھٹو زرداری

ڈیلی پرل ویو:بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں، جن میں ہمت ہوتی ہے وہ دن میں مقابلہ کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کے الزامات ہم کب تک سنیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں اورہم سن لیں، 2 ہفتے سے بھارت پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، بھارت فوج تعداد میں زیادہ ہے، مگرجذبے سے عاری ہے، دنیا کو دکھائیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں