پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا وزیر اعظم پاکستان 0

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا وزیر اعظم پاکستان

ڈیلی پرل ویو:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔
اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔
سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں