ڈیلی پرل ویو.محکمہ موسمیات نے 23اور 24مئی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 23اور24مئی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 24مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر،اورکزئی ، کرم میں بارش کی توقع ہے۔