وزیراعظم شہبازشریف کا شاہین آفریدی کو مشورہ، شرکا ء کی ہنسی 0

وزیراعظم شہبازشریف کا شاہین آفریدی کو مشورہ، شرکا ء کی ہنسی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔

نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اپنے فادر ان لاء کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں جس پر شرکاء نے بھی قہقہے لگائے۔

وزیر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں