ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ کھلاڑی کچھ کرکے نہیں آئے،سلیکشن کمیٹی کا کام بہترین کھلاڑی کھلانا ہے،ٹیم میں جو بھی سلیکٹ ہوا اپنی پرفارمنس پر آیا، ایسا تو نہیں ہو سکتا جو ہار گئے ان کو بدل دیں ، انڈر 19ٹیم کو لائیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری پرفارمنس نہیں آ رہی ہے،شکست پر کھلاڑی افسردہ ہیں،جب ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیلتی تو سب سے زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے،آپ جب وکٹیں لینے جاتے ہیں تو پھر آپ کو لگتا ہے کہ یہ کیسی بولنگ ہورہی ہے،240کا دفاع کرنا ہو تو وکٹیں لینا ہوتیں، اٹیک کرنا ہوتا ہے۔