ڈیلی پرل ویو.پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر 50 سالہ طویل انتظار ختم کر دیا۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یہ 1973 کے بعد پہلا گولڈ میڈل ہے جو کسی پاکستانی نے حاصل کیا۔
سپورٹس صحافی فیضان لا کھانی نے سوشل میڈیا پر بتا یا کہ 1973 میں فلپائن میں ہونے والی چیمپئن شپ میں اللہ داد نے جیولن تھرو اور محمد یونس نے 800 میٹر ریس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی ایتھلیٹ اس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہو۔ارشد ندیم کی یہ جیت نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کے لیے اہم سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کے ایتھلیٹکس منظرنامے کے لیے بھی ایک نئی امید کی کرن ہے۔