وائرس کے ذریعے کرپٹو کرنسی چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم 0

وائرس کے ذریعے کرپٹو کرنسی چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم

میلویئر وائرس کے ذریعے کرپٹو کرنسی والٹ ڈیٹا چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہو گئے۔

پاکستان سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایف فائلوں کی آڑ لے کر میلویئر وائرس پھیلایا جاتا ہے، جعلی بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کی تصاویر کا استعمال کر کے وائرس پھیلایا جاتا ہے اور وائرس سے چوری شدہ معلومات اور ڈیٹا کو ہیکنگ فورمز پر بیچا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم سے وسیع پیمانے پر فشنگ مہم کی نشاندہی کی گئی ہے، تصاویر پر کلک کرنے سے صارفین فشنگ ویب سائٹس پر منتقل ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں