نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق این آر ایل کے چیئرمین اور لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں اپنے خطاب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ این آر ایل 100 فیصد نجی ملکیت کی پاکستانی کمپنی ہے جو فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کی سبسڈری ہے۔ کمپنی کو اکتوبر 2023 میں ایکسپلوریشن لائسنس دیا گیا تھا۔
