ایکس سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ 0

ایکس سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ

ڈیلی پرل ویو: سروس بحالی کیساتھ ہی ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو تقریباً 45 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگران حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔
حکومتی محکمے عام لوگوں پر پابندی کے باوجود سرکاری مواصلات کے لئے (بظاہر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے ممنوعہ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھے تاہم عام پاکستانی شہریوں کو ایکس تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ایکس پر پابندی کیخلاف شہریوں نے عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے تاہم پاک بھارت جنگ کے پیش نظر ایکس کو عوام کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں