راولاکوٹ(پرل نیوز) جامعہ پونچھ راولاکوٹ کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈاکٹر ماجد محمود کو صدر،ڈاکٹرقذافی خان ولی کو جنرل سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر محسن نوازکو چیف آرگنائزر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ منتخب ہو نے والے دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر عمر ایاز اسلم شیخ(نائب صدر)،افتخار احمد خان( جوائنٹ سیکرٹری)،راجہ نوید احمد (سیکرٹری فنانس)جبکہ ڈاکٹر عبداللطیف کو (سیکرٹری انفارمیشن )منتخب کر لیا گیا ہے۔الیکشن میں پراگریسو پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ اکیڈمک ڈیموکریٹک پینل کا کوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کر سکا ۔الیکشن میں 95فیصد ووٹروں نے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔پراگریسو پینل کی کامیابی پر ڈاکٹر ماجد محمود اور ان کی ٹیم کو مختلف سیاسی ،سماجی سمیت مختلف شعبہ ہائے ذندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثناء ڈاکٹر ناصر رحیم ،ڈاکٹر امتیاز حسین اور ڈاکٹر ماجد محمود طاہر پر مشتمل الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابی عمل پرامن طور پر مکمل ہو ا۔ نتائج کے اعلان کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پروگریسو پینل کا کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔جبکہ اکیڈمک ڈیموکریٹک پینل نے نتائج کو تسلیم کرتے ہو ئے پروگریسو پینل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے صدر اکیڈمک سٹاف ڈاکٹر ماجد محمود نے کہا کہ منتخب باڈی پر ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے ہماری کو شش ہو گی جامعہ پونچھ کی بہتری اور استحکام کیلئے سب کے تعاون سے بھر پور کردار ادا کریں اور ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اتر سکیں ۔ انھوں نے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔فیکلٹی آف ایگریکلچر کے سبزہ زار میں پولنگ صبح 9بجے سے 3بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہی ۔دونوں امیدواروں کے سٹالز پردن بھر میلے کا سماں رہا ۔واضع رہے کہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو دو سال کیلئے منتخب کیا جا تا ہے ۔
0