
تازہ ترین
- الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آزادکشمیر میں عام انتخابات 25جولائی 2021بروز اتوار ہوں گے۔ ان انتخابات میں 45براہ راست انتخابات کے ذریعے مُنتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی کے لیے آزاد کشمیر سے اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ووٹرز اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان سے چار لاکھ دو ہزار چار سو اکتالیس ووٹر ز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت کو زبردست جھٹکا ، الیکشن کمیشن نے 9ارب 42کروڑ مالیت کی 725کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کو روکنے کے احکامات جار ی کردئیے فی حلقہ 25کلو میٹر شاہرات کی تعمیر ات کی گزشتہ ماہ حتمی منظوری ہوئی تھی جس کا ٹینڈر پراسز الیکشن شیڈول کے بعد رکھا گیا ، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے 9ارب 42کروڑ مالیت کی حامل جملوں سڑکوں اک ٹینڈر پراسز روک دیا جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ووٹ بینک پر منفی اثر پڑے گا۔