121

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا مزید جانیئے

اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ اب صرف سہ ماہی بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔

حکام نے بتایا کہ اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمتیں بڑھاتی تھی، کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمت دیکھ کر پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی،گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد بڑھانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں