اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی ہے اور سپتنک نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ پاکستان کو 2028 کے آخر تک 5th جنریشن کے لڑاکا طیارے KAANملنے کا امکان ہے جو شیڈول سے دو سال پہلے ڈیلیو ر ہورہے ہیں۔
ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں سپتنک نے لکھا کہ ترکش ایروسپیس کمپنی TUSAŞ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ پہلی ترسیل 2028 کے آخر اور 2029 کے اوائل کے درمیان ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرفورس (PAF) کے لیے یہ ایک نادر موقع ہے جب وہ بغیر پابندیوں کے سٹیلتھ طیارے حاصل کررہی ہے ، جوعمومی طورپر مغربی ملٹری ٹیکنالوجی کیساتھ آتی ہیں، پاکستان صرف ایک خریدار نہیں بلکہ تقریباً 200 پاکستانی انجینئرز KAAN پروجیکٹ پر کام کرچکے ہیں اور پاکستان کے اندر ہی جوائنٹ پروڈکشن فیسلٹی بھی قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔