ڈیلی پرل ویو،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور غیر یقینی اضافے کے باعث عام صارفین کے لیے روزمرہ کی آمد و رفت ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستانی صارفین بڑی تعداد میں پیٹرول بائیکس کے متبادل کے طور پر الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز کی طرف رجوع کر رہے ہیں جو کہ سفر کا ایک سستا اور بہترین ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں. مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی اس طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کمپنیوں نے 2 لاکھ روپے سے کم مالیت میں مختلف ای وی (EV) ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔
میٹرو کمپنی اس وقت مارکیٹ میں صارفین کو رینج اور وارنٹی کے لحاظ سے کئی بہترین آپشنز فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ ‘میٹرو دبنگ’ کا این ایف سی ورژن تقریباً 190,000 روپے میں دستیاب ہے جو ایک بار چارج کرنے پر 115 کلومیٹر تک کا طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل کی خاص بات اس کی تین سالہ بیٹری وارنٹی ہے۔ اسی طرح ‘میٹرو T9’ اسکوٹر 184,000 روپے میں دستیاب ہے جس کی رینج 110 کلومیٹر تک ہے اور اس کی موٹر و بیٹری پر دو سال کی وارنٹی دی جا رہی ہے۔کم بجٹ والے صارفین کے لیے میٹرو کی ‘ونڈر بائیک’ محض 110,000 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ‘الیکٹرک سپر بائیک’ 144,000 روپے میں 80 کلومیٹر تک کی رینج فراہم کرتی ہے۔