ڈیلی پرل ویو: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتِ پاکستان کی قائم کردہ ہائی پاور کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ہائی پاور کمیٹی کے آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی کور ممبرز راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل حل طلب ہیں، تاہم حکومت ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔