ڈیلی پرل ویو،مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنےکہا ہے کہ ہم وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور سول وملٹری تعاون کو ہم بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن) شاہ غلام قادر نے کہا کہ بعض لوگ ہماری صفوں کے اندر سے بھی میں نے دیکھا ہے متنازعہ بیان دے رہے ہیں،میں واضح کرتا ہوں کہ بطورصدر مسلم لیگ(ن) اگر میں اس بیان کی تائید نہیں کرتا تو وہ ہماراپالیسی بیان نہیں ہوسکتا۔