2

کمشنر/ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین اپنی 33 سالہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)کمشنر/ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین اپنی 33 سالہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔

کمشنر چوہدری مختار حسین کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دیگر افسران اور ملازمین نے بھر پور شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مختار حسین کا کہنا تھا کہ اختیار و اقتدار اللہ کی طرف تفویض کردہ زمہ داری ہے، اس زمہ داری کو فلاح انسانیت کیلئے کار گر بنانا عبادت ہے۔

1894 کے اراضی کے قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور منگلہ ڈیم اپریزنگ کے متاثرین کے 44 ارب روپے بحیثیت کمشنر اصل حقداروں تک پہنچانا میری سروس کے اہم سنگ میل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں