ڈیلی پرل ویو،آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات 2026 کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرست میں اہل ووٹرز کے اندراج کے لیے یکم اپریل 2026 کو کوالیفائینگ تاریخ مقرر کرتے ہوئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی، ترمیم اور درستگی کے لیے شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل 18 اپریل 2026 سے شروع ہوا۔ رجسٹریشن آفیسران نے انتخابی فہرستہا 2022 میں موجود فوت شدگان کو خارج کرنا تھا اور کوالیفائینگ تاریخ تک جو اہل ووٹرز تھے انکا اندراج کرنا تھا۔ بعد ازاں ریوائزنگ اتھارٹی کے پاس اپیل ہا کی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ طباعت کے بعد جو غیر حتمی انتخابی فہرست ہا موصول ہوئیں ان کے ملاحظہ سے عیاں ہوا کہ ان میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو شکایات موصول ہوئیں کہ انتخابی فہرستوں میں ان کے ووٹ کم درج ہوئے ہیں۔ کہیں ایک ضلع کے ووٹ دوسرے ضلع میں چلے گئے اور بعض موضعار کے ووٹ دوسرے موضعات میں چلے گئے۔ جس پر الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ریونیوڈیپاٹمنٹ کے آفیسران کی میٹنگ طلب کی اور اس میں موصولہ تجاویز کی روشنی میں فوری پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باغ کی سربراہی میں ایک اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی کو بنیادی کام یہ سونپا گیا کہ تمام عمل کا جائزہ لے کہ یہ تفاوت کس طرح پیدا ہوئی ہے اور کس قدر غلطیاں ہیں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن، ممبر الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ چیئرمین نادرا سے ملاقات کی اور جملہ معلومات کے تبادلہ سے یہ بات عیاں ہوئی کہ موصولہ شکایات درست پائی گئیں۔ جس پر کمیشن نے ریوائزنگ اتھارٹیز کو بھی بذریعہ مراسلہ ہدایات جاری کرتے ہوئے گائیڈ لائن دی گئیں کہ الیکشن ایکٹ 2020 کے مطابق اگر کوئی اہل ووٹرانتخابی فرستہا میں درج ہونے سے رہ گیا ہے یا کسی کا نام غلط درج ہو گیا ہے تو وہ اسکی تصحیح کریں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کے لیے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے صاف شفاف ووٹر فہرست کا ہونا ضروری ہے۔ اب الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حتمی اشاعت سے قبل سافٹ فارم Soft form میں مسودہ انتخابی فرستہا تمام رجسٹریشن آفیسران کو ارسال کیا جائے تاکہ وہ دیکھیں کہ انتخابی فہرستوں میں وہی اندراج موجود ہیں جو ان کی طرف سے کیے گئے تھے یا کوئی اندارج سہوا رہ تو نہیں گیا۔ جس کے تصحیح متعلقہ رجسٹریشن آفسیر ریوائزنگ اتھارٹی خود کرے گی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن عوام الناس کو بھی مطلع کرتا ہے وہ بھی اس سلسل میں اپنے متعلقہ رجسٹریشن آفیسر سے رابطہ کریں کہ انتخابی فہرست میں کوئی غلطی تو نہیں ہو گئی ہے یا کسی اہل ووٹر کا نام درج ہونے سےرہ تو نہیں گیا یا غلط درج ہو گیا ہے۔ یہ فہرست رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں موجود ہوگی۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل