3

مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت لوگوں کو ‘وندے ماترم’گانے پر مجبور نہیں کرسکتی، جماعت اسلامی ہند مزید جانیئے

ڈیلی پرل ویو،نئی دلی: جماعت اسلامی ہند نے مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت کی طرف سے مدارس میں ”وندے ماترم ”کو لازمی قرار دینے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ شہریوں کو کوئی خاص گانا گانے پر مجبور کرے۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر ملک محتسم خان نے ایک میڈیا انٹرویو میں زور دیا کہ جذبہ حب الوطنی اور قوم کے احترام کو مجبوری سے نہیں ماپا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت اوراحترام کرنا الگ چیزہے لیکن کوئی بھی حکومت اپنے شہریوں کومخصوص گانا گانے پر مجبور نہیں کر سکتی،اس بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام اور اداروں کو یہ فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے کہ آیا وہ وندے ماترم گانا چاہتے ہیں یا نہیں۔کسی کو مجبور نہیں کیا جانا چاہیے ،مدارس کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اس ہدایت پر عمل کریں یا نہ کریں۔ ملک محتسم خان نے کہاکہ اگر بی جے پی حکومت اسے مغربی بنگال میں زبردستی نافذ کرتی ہے تو یہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے خلاف ورزی ہے۔عید الاضحی کے دوران گائے کے ذبیحہ سے متعلق پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس قربانی کے متعدد متبادل دستیاب ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ مویشیوں کی تجارت پر پابندیاں دیہی معیشت اور مویشیوں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں غیر مسلموں کی زیرملکیت بہت سے بڑے مذبح خانے موجود ہیں، جہاں گائے ذبح کی جاتی ہے اور گوشت بیرون ملک برآمد کیا جاتا ہے، اس لیے سب سے پہلے، بی جے پی کو اس پر پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں