ڈیلی پرل ویو،وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار جاویدایوب خان نے کہا ہے کہ جنگلات قومی دولت ہیں جنگلات کو آگ سے بچانے کے لئے محکمہ جنگلات اپنے تمام وسائل بروکار لائے رہی ہے پوری دنیا میں گرین رقبہ ختم ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہاہے جنگلات کو آگ سے بچانے کےلئے محکمہ ٹھوس اقدامات اٹھاے گا جنگلات کو آگ سے بچانے اور اس کےلئے تمام اہلکاراپنی فرائض منصبی احسن طریقہ سے ادا کرکے اپنی قیمتی دولت کو ضائع ہونے سے بچائیںاس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہےں کی جائے گی۔روان سیزن میں پورے آزا د کشمیر میں آگ سے جنگلات کا نقصان نہ ہوتمام شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگ بچانے میں تعاون کریں جنگلات سب کا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ بھی تعاون کریں گا آگ سیزن میں جن آفیسران نے اچھاکام کیاان کو کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیں گے دیہاتوں سے زیادہ شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کر رہے ہیں شہروں کو زیادہ سرسبزکریں گے ا ورشجرکاری میں اضافہ کریں جتنابھی خالی علاقہ ہے آزاد کشمیرکے تمام بڑے شہروںمیں میر پور باغ مظفرآباد بھمبر،کوٹلی اور دیگر شہروں کو سرسبز بنایاجائے گا تاکہ شہروں کا درجہ حرارت کم کیاجاسکے سٹرکوں اور پارکوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں گے جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سزائیں دیں گے جنگلات عوام اور ہماری ذمہ داری ہے اس کی حفاظت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنگلات کو آگ کے حوالہ سے شعوربیدارکیاجائے گا شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ اس خط کو سرسبزو شاداب بنایا جا سکے عوام میں شجرپروری و شجرکاری کے حوالئے سے شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے اس میں میڈیا اپنا کردار ادا کرئے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے تمام آفیسران مل کر اپنا کردار ادا کر یںجنگلات اور جنگلات کی اراضی آنے والی نسلوں کی بقاءہے اس کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جنگلات ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی بقاءاور ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور محکمہ جنگلا ت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام اور محکمہ جنگلات کے اہلکاران ملکر قومی دولت کے تحفظ کو یقینی بنائیں وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا شجر کاری اور شجر پروری ذاتی دلچسپی اور شوق رکھنے کا کام ہے محکمہ میں انتظامی ڈسپلن قائم کیا جائےگا اور سمگلنگ کا تدارک کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے جنگلات کے آفیسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں جانے کی ہدایت دی ہیں محکمہ جنگلات کے آفیسران تحفظ کے لیے عوام الناس میں بھی احساس پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام جنگلات کی حفاظت کریں یہ جنگلات ان کے ہیں اور ان کی حفاظت کی اولین ذمہ داری بھی عوام کی ہے جنگلات زندگی ہے اور اگر یہ جنگلات ختم ہوگے تو عوام کا جینا مشکل ہوجائے گاپورئے آزاد کشمیر میں بیٹ کی سطح پر کمیٹیاں بنا کر جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کمیٹیاں میرٹ کی بنیا د پر بنائی جائیں تاکہ وہ محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر عوامی مسائل حل کریں وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات کو آگ سے بچانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائےںانہوں نے کہا کہ عوام میں اگ سے متعلق شعور و آگاہی کو مزید بہتر بنائیںپولیس اور مقامی ایڈمنسٹریشن سے مل کر آگ کی روک تھام کےلئے اقدامات اٹھائیں جائیں درس گاہوں اور مساجدمیں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے ملکر شعوروآگاہی کےلئے شامل کیا جائے گا تاکہ عوام میں جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کیا جاے سکے ۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل