1

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے خواجہ محمد فاروق کو امریکہ میں اپنا اعزازی سیاسی مشیر مقرر کر دیا

ڈیلی پرل ویو،آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے خواجہ محمد فاروق کو امریکہ میں اپنا اعزازی سیاسی مشیر مقرر کیا ہے ۔وزیراعظم۔سیکرٹریٹ نے اسکا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔خواجہ محمد فاروق کا شمار امریکہ کے بااثر افراد میں ہوتا ہے ،ان کی ادارت میں پاکستان ٹائمز شائع ہوتا ہے ۔خواجہ محمد فاروق امریکہ میں نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں بلکہ مختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔امریکہ میں کشمیری کمیونٹی نے خواجہ محمد فاروق کے تقرر کو خوش آئند قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں