0

آزادکشمیر ،ڈویژنل سطح پرانٹی کرپشن کے دفاتر قائم کرنیکا فیصلہ

راولاکوٹ (پرل نیوز) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن آزاد کشمیر چوہدری مختار حسین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر سے کرپشن کے ناسور کو ختم کر کے رہیں گے ہم معاشرے سے رشوت خوری اور بد عنوانی کو ختم کریں گے ثابت شدہ کرپشن کے کیسز کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دیں گے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم لو گوں کو احتسا ب کے عمل سے خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے احتساب کا عمل عوام کے فائد ے کے لیے ہے وہ سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈائر یکٹر اینٹی کر پشن و ایس پی محمد یسین، انسپکٹر اینٹی کرپشن راجہ محمد سعید اور اینٹی کرپشن کے افسران موجود تھے انسپکٹر اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن آزاد کشمیر کو مختلف محکموں کے کرپشن کے کیسز،مختلف کیسز کی انکوائریز اور اینٹی کرپشن کے حوالے سے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی پالیسی کے مطابق اب آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز میں اینٹی کرپشن کے ریگولر دفاتر قائم ہوں گے اور ان کے لیے مزید پوسٹیں بھی دی جا رہی ہیں انہو ں نے کہا کہ راولاکوٹ میں 84انکوائریز جاری ہیں جن میں سے 57محکمہ مال کے خلاف ہیں 7کیسز کی تفتیش کر کے چالان دینے ہیں جبکہ 3کیسز زیر تفتیش ہیں، 7کیسز عدالت میں داخل کر دیئے گئے ہیں اور 9انکوائریز عدالت العالیہ سے سٹے آرڈر ہونے کی وجہ سے زیر التوا ء ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں