0

آزادکشمیر میں اتحادی حکومت ہونے کے باعث منشور پر عملدرآمد سے قاصر ہیں، لطیف اکبر

مظفرآباد(پرل نیوز) سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاف ،شفاف ،غیر جانبدار عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریں گے۔عالمی سطح پر عام انتخابات میں ن لیگ،تحریک انصاف سمیت تمام جمہوری قوتوں کا آزادانہ مینڈیٹ لینے کے برابر مواقع فراہم کرنا وسیع تر قومی مفاد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع کونسل چیئرمین یونین کونسل ہا اور پارٹی عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سڑکوں کی پسماندہ علاقوں تک رسائی،پینے کے صاف پانی،صحت،تعلیم ،روزگار کی عوام کی دہلیز پر فراہم کرنا پیپلزپارٹی کا بنیادی منشور ہے۔اگرچہ آزادکشمیر میں اتحادی حکومت ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے منشور پر سوفیصد عملدرآمد سے قاصر ہے اسکے باوجود ہم عوامی خواہشات اور مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے صبر،برداشت اور تعاون کا طرز عمل اپنانا پڑے گا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی نے وادی نیلم میں جڑی بوٹی کی تلاش میں جانیوالے پانچ افراد کو بھاری فوجیوں نے آزادکشمیر کی حدود سے دن دیہاڑے اغواء کر کے ان کے قتل عام کو دہشتگردی سے منسوب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے انسانی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا پرزور مطالبہ کردیا اور وفاقی حکومت سے نہتے پانچ جواں سال کشمیری نوجوانوں کی موت پر سفارتی سطح پر بھرپور جاندار کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت نے سرحدی،زمینی خلاف ورزیوں کی انتہا کی اور افواج پاکستان نے صبر برداشت کی پالیسی پرعمل کیا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرنے کے باوجود رہا کردیا جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے خونریزی میں تمام حدیں عبور کیں،اب نہتے کشمیریوں کی جان ومال کا تحفظ ناگزیر ہوچکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں