پانیولہ (نامہ نگار) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان نے مقامی سیاسی سماجی خاتون رہنما مسرت کیانی کو کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا جو پارٹی معاملات کے ساتھ ساتھ بذیل امور بھی دیکھیں گی جن میں خواتین کے حقوق اور حصول روزگار کے مواقع فراہم کرناتعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد بچیوں کو کھیلوں سمیت دیگر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے آگاہی چائلڈ لیبر کے خاتمے اور والدین کے احترام اور خدمات کے بارے میں عوامی شعور کی بیداری اور دیگر امور شامل ہیں اس سلسلے میں پارٹی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا مسرت کیانی نے نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر پارٹی صدر سردار تنویرالیاس خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے ہر مرحلے پر خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عزت و احترام دیا جس کے لئے ممنون ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ پارٹی صدر کے اعتماد پر پورا اتروں۔
0