اسلام آباد (پرل نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز سیاست کے بے تاج بادشاہ سابق صدر کو چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے جس وقت دی تھی عملدرآمد ہوتا تو آج ملک میں سیاسی استحکام ہوتا تاہم دیر آید درست آید کے مصداق اب دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی افادیت کا ادراک ہو چکا ہے اور حالات اسی جانب بڑھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے شہید قائد پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کی خاطر میثاق جمہوریت کیا سابق صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا عظیم قربانیوں پر بھی شھداء کے اس قافلے جسے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کہتے ہیں پاکستان کو مقدم رکھا اور آج بھی ہماری قیادت کا نصب العین یہی ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کی جو تجویز پیش کی تھی موجودہ سیاسی انارکی میں اسی سے کمی لائی جا سکتی ہے اور نیشنل کنسینسز ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر وقت کا تقاضا ہے کہ سیاستدان آنا کو بلائے طاق رکھ کر آگے بڑھیں اور سابق صدر آصف علی زرداری کی آواز پر لبیک کہیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا حل نکل سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاست بھی ہے اس لیے گرینڈ جرگہ ہی مسائل کا حل ہے انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے اچھے نتائج کی طرح گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کے نتائج بھی ملک و ملت کے لیے اچھے ہوں گے۔
0