مظفرآباد(پرل نیوز) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے بنیادی انفراسٹرکچر صحت تعلیم روزگار کی فراہمی کیلئے باہمی مشاورت سے جامع منصوبہ بندی قومی خواہشات کا تقاضا ہے نئی کابینہ کی تشکیل سے اعتماد سازی کو فروغ اور عوامی مسائل کے حل میں بہت بڑا بریک تھرو ہو گا۔وزیراعظم چوہدری انوارلحق اتحادی جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے ساتھ وفاقی حکومت سے آزاد خطہ کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج حاصل کرنے کی کوششیں تیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے آفس چمبر میں وزیر قانون پارلیمانی امور انسانی حقوق میاں عبدالوحید،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر،مظفر آباد ڈویژن کے صدر جہانگیر مغل، شعبہ خواتین کے رہنما شگفتہ نورین کاظمی،سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان،چیئرمین یونین کونسل راجہ امجد خان،یوتھ کونسلر محسن کھوکھر،چوہدری اشتیاق،بلاول منیر،مقدس خواجہ سے گفتگو کر رہے تھے۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا عالم اسلام کو متحد ہو کر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت سے پونے والی خونریزی روکنے اور جنگ بندی کیلئے متفقہ حکمت عملی مرتب کریں۔انھوں نے کہا کہ دوسری جانب بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی آپریشن کی تیاریاں میں مصروف ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی لاک ڈاؤن برقرار ہے جسکی وجہ سے دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہے بھارتی وزیراعظم نریندر اور ان کے آرمی چیف منوج پانڈے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں جیسے ہی بھارتی عام انتخابات قریب آ رہیہیں ایسے ہی بھارت پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہرزہ سرائی کو تیز تر کرنے میں تمام وسائل کار لا رہا ہے انھوں نے کہا جب تک عالمی برادری نے غیر جانبدار کردار ادا نہ کیا تو حل طلب مسائل میں اضافہ ہوتا رہیگا افواج پاکستان آور قومی سلامتی کے اداروں کی شاندار پالیسیوں نے قومی توقعات کی ترجمانی کی ہے۔
0