0

آزادکشمیر بلدیاتی ادارہ جات بارے قانون، قواعد و ضوابط طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

مظفرآباد(پرل نیوز) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بلدیاتی ادارہ جات سے متعلق قانون، قواعد وضوابط کے جائزہ اور ان ادارہ جات کی کارکردگی مؤثر بنائے جانے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی خاطر کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی منظوری دے دی۔ فیصل ممتاز را نوروزیر لوکل گورنمنٹ ود میں ترقی کمیٹی کے چیئر مین جبکہ ممبران میں دیوان علی خان چغتائی وزیر ایلیمنٹری دسیکنڈری ایجوکیشن،امتیاز عباسی چیئر مین ضلع کونسل مظفر آباد، سردار جاوید شریف چیئر مین ضلع کونسل راولا کوٹ، سید سکندر گیلانی میسر میونسپل کارپویشن مظفر آبا، عبدالقیوم میئر میونسپل کارپوریشن ضلع باغ شامل۔ کمیٹی بلدیاتی ادارہ جات سے متعلق قانون، قواعد وضوابط کا جائزہ لے کے جامع سفارشات ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم آزادکشمیر کو پیش کرے گی۔
کمیٹی متذکرہ بالا امورکا جائزہ لیتے ہوئے جامع سفارشات اندر ایک ماہ حکومت کو پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں