راولاکوٹ (پرل نیوز) سیشن کورٹ راولاکوٹ میں جوڈیشل وانتظامیہ ا فسران کی ماہانہ کوآرڈینیشن میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پونچھ راولاکوٹ راجہ شمریز خان نے کی ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولاکوٹ راجہ یوسف ہارون ،ایڈیشنل سیشن جج عباسپور خالد ثاقب ،ایڈیشنل سیشن جج ہجیرہ ظفر محمود مغل سینئر سول جج راولاکوٹ عمران وزیر،سول جج کورٹ نمبر1راولاکوٹ صغیر راٹھور ،سول جج عباسپور ابصار افتخار ،سول جج ہجیرہ سید برہان حیدر گردیزی ،سول جج تھوراڑراجہ شہزار اسلم ،سول جج پانیولہ حامد عباسی ،ضلع قاضی پونچھ منورحسین خورشید، ایڈیشنل ضلع قاضی راولاکوٹ مظہر الحسن ،تحصیل قاضی کورٹ نمبر1راولاکوٹ راشدغنی ،تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2راولاکوٹ محمد طیب موجود تھے۔انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سردارعمر فاروق ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر راجہ پرویز حمید ،ڈی ایم ایس راولاکوٹ سردار محمد سلیم خان ودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پونچھ راولاکوٹ راجہ شمریز خان نے مختلف مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کے شرکاء کی کارکردگی اورسابقہ ماہانہ کوآرڈینیشن میٹنگ میں طے کیے جانے والے معامالات کے حوالے سے کارکردگی کاجائز ہ لیا۔انہوںنے خامیوں کودور کرنے کی ہدایت کی۔پولیس ،انتظامیہ اور عدلیہ کے مابین تعاون بڑھانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ڈی ایم ایس راولاکوٹ کوپوسٹ مارٹمز میں ہونے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ۔جن کودور کرنے کی انہوںنے یقین دہانی کروائی میٹنگ میں شرکاء نے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ باہمی تعاون مزید بڑھائیںگے اورعدلیہ کی کارکردگی کومزید بہتر کریںگے۔
0