0

مقبوضہ کشمیر، گزشتہ ماہ خاتون اور بچے سمیت 17 کشمیری شہید

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میںاکتوبر2023 کے دوران ا یک خاتون اور ایک بچے سمیت 17کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں سے 11 کشمیریوں کو بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا۔ان شہادتوں سے 2خواتین بیوہ اور 10بچے یتیم ہو گئے ۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 212کارروائیوں کے دوران 78کشمیریوں کو گرفتار ، 10کو زخمی اور 3مکانات کو تباہ کر دیا ۔ بھارتی قابض فوج گزشتہ 33 سال سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اس دوران جنوری 1989 سے اکتوبر2023 تک بھارتی فوج نے96263 شہری شہید کر دیے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج ے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھر وں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے حریت رہنما عبدالصمد انقلابی اور دیگر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک گھروں پر چھاپوں اورتلاشیوںکا سلسلہ جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں