مظفرآباد (صباح نیوز)خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی نثاراں عباسی مشیر حکومت، پیپلز پارٹی کی نبیلہ ایوب اور تحریک انصاف کی صبیحہ صدیق معاون خصوصی مقرر کردی گئیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے باضابطہ نووٹیفکیشن جاری۔ جاری کردہ محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن شعبہ کابینہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 14-A ذیلی آرٹیکل (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محترمہ نثاراں عباسی ممبر قانون ساز اسمبلی کو مشیرحکومت، نبیلہ ایوب اور صبیحہ صدیق کو معاون خصوصی مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی انہیں محکمہ جات کے قلمدان بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔
0